جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

شاہراہ فیصل پر شیر کا گشت: مالک پر جرمانہ، شیر کو ضبط کرنے کا حکم

کراچی میں شاہراہ فیصل پر شیر کے گشت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مالک شمس الحق نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا، عدالت نے مالک پر 3 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کرکے شیر کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں شاہراہ فیصل پر شیر کے گشت کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

شیر شاہراہ فیصل سے ٹہلتا ہوا ایک عمارت کی پارکنگ میں پہنچ گیا۔

شیر کے مالک شمس الحق نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا جس پر عدالت نے اس پر 3 لاکھ 12ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

عدالت نے انتظامیہ کو شیر بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا، مقدمے میں شیر کے مالک سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں درج ہے، 29 اگست کو شیر کی دوسری جگہ منتقلی کے دوران وہ شاہراہ فیصل پر نکل گیا تھا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.