منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

شاہد خاقان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات متوقع

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔

شاہد خاقان عباسی لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نئی پارٹی بنا رہے ہیں اور پھر یہاں ملنے بھی آئے، کیا گلے شکوے ختم کرنے آئے ہیں؟

اس پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ نواز شریف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.