سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عسکری قیادت کو پارلیمنٹ کے زیادہ چکر لگانا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سیلم صافی سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے حکومتی و اپوزیشن ارکان پارلیمان پر طنز کیا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں گالم گلوچ افسوسناک اور شرم کی بات ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مگر یہی اسپیکر، وہی حکومت اور اپوزیشن کے لوگ 8 گھنٹے نیشنل سیکیورٹی میٹنگ میں بیٹھے رہے اور کوئی کتاب چلی نہ ہی گالم گلوچ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس پر تو یہی کہا جاسکتا ہے کہ عسکری قیادت پارلیمنٹ کے ذیادہ چکر لگایا کرے تو ہوسکتا ہے دونوں ایوانوں کا ماحول بہتر رہے۔
Comments are closed.