بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

شاہد خاقان نے مریم نواز کو اعلیٰ عہدہ دینے کے اگلے دن استعفیٰ دیا

سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آ گئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بغیر مریم نواز کو پارٹی پوزیشن دینے پر نالاں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو اعلیٰ عہدہ دینے کے اگلے ہی دن استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجوایا۔

اس ضمن میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ استعفے کے معاملے پر میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

دوسری جانب پارٹی کی قیادت نے شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں کیا ہے۔

سلام آباد سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر…

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ملک کی بہتری کے لیے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

’دی نیوز‘ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت میں شاہد خاقان عباسی نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ سے قبل وہ ان کی دوسری مرتبہ توسیع کے لیے کام کر رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.