جمعہ 11؍رجب المرجب 1444ھ3؍فروری 2023ء

شاہد خاقان نے اپنے استعفے پر وضاحت دے دی

مسلم لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے اپنے استعفے پر وضاحت دے دی۔

شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے لیکن پارٹی کے ساتھ ہوں، ہمیشہ اسی پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز لیڈرشپ پوزیشن میں آئی ہیں، مریم نواز کو اسپیس چاہیے۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم وہاں ہوں گے تو اختلاف رائے ہوگا جو کسی کیلئے مناسب نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جب نئی جنریشن آتی ہے، پرانے لوگوں کو نئے کردار میں آنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ شاہد خاقان عباسی کو یہ عہدہ چھوڑنے سے کوئی فرق پڑتا ہے‘۔

یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ملک کی بہتری کے لیے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بعد ازاں شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آ ئی تو پتہ چلا کہ انہوں نے مریم نواز کو اعلیٰ عہدہ دینے کے اگلے ہی دن استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوایا تھا تاہم اس معاملے پر انہوں نے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.