احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔
شاہد خاقان عباسی آج سماعت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔
عدالت کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے عدم حاضری اور استثنیٰ کی درخواست دائر نہ ہونے پر وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
Comments are closed.