سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کی ملاقات ماڈل ٹاؤن میں ہوئی۔
واضح رہے کہ مریم نواز کو اعلیٰ عہدہ دینے کے اگلے دن سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ملک کی بہتری کے لیے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھاکہ شاہد خاقان عباسی سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بغیر مریم نواز کو پارٹی پوزیشن دینے پر نالاں تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کو اعلیٰ عہدہ دینے کے اگلے ہی دن استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجوایا تھا۔
اس ضمن میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ استعفے کے معاملے پر میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
Comments are closed.