بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس میں مبینہ ٹیمپرنگ کا انکشاف

سابق وزیراعظم و رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں مبینہ ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

نیب کے گواہ ناصر بشیر نے اپنے بیان میں کہا کہ کبھی بھی شاہد خاقان عباسی کے خلاف بیان نہیں دیا۔

گواہ کا مزید کہنا ہے کہ نیب تفتیشی افسر ملک زبیر نے اپنی طرف سے شاہد خاقان عباسی کا نام لکھا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان خط وکتابت کے نتیجےمیں کنسلٹنٹ کی تعیناتی ہوئی، نیب نہیں بتاسکا شاہد خاقان دوسری آزاد ریاست پر کنسلٹنٹ کی تعیناتی میں اثر انداز کیسے ہوسکتے ہیں۔

ایل این جی ریفرنس کے گواہ ناصر بشیر نے احتساب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.