پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے پر عوام سے معذرت کرلی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ پر عوام سے معذرت چاہتے ہیں، اس وقت 4 ہزار میگاواٹ کی کمی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل سے لوڈشيڈنگ میں کمی آئے گی، دورانیہ کم ہو کر ساڑھے تین گھنٹے رہ جائے گا جبکہ 16 جون سے لوڈشيڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے سے بھی کم رہ جائے گا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ سے بڑھ چکی ہے، جون کے آخر تک لوڈشيڈنگ دو گھنٹے پر آجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو جو ایندھن موجود تھا اس سے 18 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکتی تھی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتِ خرید سے کم پر عوام کو دینا ہمارے لیے ممکن نہيں۔
Comments are closed.