آذربائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی خریداری کے معاملے پر اختلاف کے باعث شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے سرکاری کمپنی پی ایل ایل کے ذریعے آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کی مخالفت کی۔
شاہد خاقان کا موقف تھا آذربائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستان کی نجی کمپنی کے ذریعے خریدے جائیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے مطابق سمری تیار کرنے سے انکار کیا تھا۔
Comments are closed.