قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کی سالی کا انتقال ہوگیا۔
شاہد آفریدی کی پی ایس ایل سیون میں شرکت نجی مصروفیات اور صحتیابی پر منحصر ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میڈیا ٹیم کے مطابق آل راونڈر شاہد آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ ان کی سالی کا انتقال ہوگیا ہے ۔
شاہد آفریدی گزشتہ رات سے کمر کی شدید تکلیف میں بھی مبتلا ہیں، اور انہوں نے بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست بھی کی ہے۔
شاہد آفریدی کی انجری کے باعث پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں اُن کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 میں بھی شاہد آفریدی نے انجری کے باعث ملتان سلطانز کے میچز سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ سنسنی خیز میچز سے بھرپور پی ایس ایل 7 کا آغاز جمعرات سے ہورہا ہے۔
ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، پی ایس ایل کا فائنل میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.