بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی کی اہلیہ کا مرحومہ بہن کے لیے جذباتی پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے گزشتہ دنوں انتقال کر جانے والی بہن کے لیے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

نادیہ شاہد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’میری بہن میری زندگی میں میرے لیے ایک خاص شخصیت تھی، وہ میری پہلی دوست اور دوسری ماں تھی۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’اے اللہ بےشک آپ کے رحم اور کرم کی کوئی حد  نہیں، آپ حبیب محمد ﷺ کے صدقے میری باجی کے درجات کو بلند فرمائیں اور ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کی سالی کا انتقال ہوگیا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کی سالی کا انتقال گزشتہ دنوں ہوا تھا۔

بعد ازاں شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.