قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ یک جہتیٔ کشمیر پر سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام کا آغاز شاہد آفریدی نے اس شعر سے کیا:
میر کی جلتی وادی میں بہتے لہو کا شور سنو
میں وادی ہوں شہیدوں کی، ہاں مجھے کشمیر کہتے ہیں
شاہد آفریدی نے کہا کہ ’اس یومِ یک جہتیٔ کشمیر پر، میں اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہوں جو بحیثیت قوم اپنے حقوق اور آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہمیں اپنے ضرورت مند بھائیوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔‘
Comments are closed.