پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹی 20 ورلڈکپ کے پاک بھارت میچ میں ویرات کوہلی کی اننگز کی کھل کر تعریف کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے تبصرے میں شاہد خان آفریدی نے آج کے میچ کو اعصاب کی جنگ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ میچ 95 فیصد پاکستان کے ہاتھ میں تھا اور پھر ویرات کوہلی نے اسے اپنی طرف موڑ دیا۔
بوم بوم شاہد آفریدی نے اس دوران بھارت کے میچ ونر بیٹر کی تعریف کی اور کہا کہ ویرات کوہلی نے دکھا دیا کہ ورلڈ کلاس میچ جیتنے والی اننگز کیسی ہوتی ہے۔
انہوں نے پاک مقابلہ بھارت کے ہیش ٹیگ کے ساتھ دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ میچ زبردست رہا، دونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا۔
Comments are closed.