پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ٹریفک حادثے میں میاں گل عدنان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میاں گُل عدنان اورنگزیب کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر دل بہت رنجیدہ ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میاں صاحب کی سوات کے لیے خدمات اور خاص کر بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے اُن کی کوششوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے عدنان گل کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوےئ کہا کہ اللّٰہ مرحوم کے درجات بُلند کرے اور اہل خانہ کو صبر و استقامت عطا کرے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں ٹریفک حادثے میں سابق ممبر قومی اسمبلی میاں گل عدنان اورنگزیب جاں بحق ہوگئے۔
Comments are closed.