افغانستان سے میچ جیتنے کے بعد انٹرنیٹ پر اس وقت نسیم شاہ سے متعلق پوسٹس کا سیلاب آیا ہوا ہے جس سے حسِ مزاح رکھنے والا ہر صارف متاثر ہو رہا ہے۔
اپنی حالیہ بہترین پرفارمنس کے سبب 19 سال کی عمر ہی میں بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے نام کا لوہا منوانے والے نسیم شاہ نے کل رات پاکستان کو میچ جتوا کر راتوں رات ہی خود کو لیجنڈری سابق کھلاڑیوں کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے۔
نسیم شاہ کی پرفارمنس نے بوم بوم لالا، شاہد آفریدی اور جاوید میاں داد جیسے منجھے ہوئے کھلاڑیوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔
نسیم شاہ کا نام اس وقت پاکستانی ٹوئٹر پر دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔
نسیم شاہ جہاں اس وقت ہر بالغ نابالغ پاکستانی کی آنکھ کا تارا بنے ہوئے ہیں وہیں انٹرنیٹ صارفین نے اُن کی شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے نسیم شاہ کے بوم بوم لالا کا دوسرا داماد بننے سے متعلق پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹس پر انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ’شاہد آفریدی کا ایک اور داماد تیار ہے‘۔
Comments are closed.