قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کی کار حادثے میں ہلاکت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں اینڈریو سائمنڈز کے دوستوں، خاندان اور مداحوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔‘
اُنہوں نے زندگی کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’اس دنیا سے جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے اس لیے ہمیں ہر دن خوشی کے ساتھ گزارنا چاہیے اور دنیا کے لیے اچھی یادیں بننا چاہیے۔‘
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ’شین وارن اور اینڈریو نے کرکٹ کے لیے بہت سی خدمات سرانجام دیں۔‘
واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔
آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رات 11بجے کے بعد ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔
46 سالہ سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 26 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ اینڈریو سائمنڈز دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ بھی رہے۔
Comments are closed.