قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی افغان طالبان سے متعلق دیے گئے بیان کے باعث بھارت میں تنقید کی زد میں ہیں۔
افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد وہاں کھیلوں بالخصوص کرکٹ کے مستقبل سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔
تاہم طالبان سے متعلق شاہد آفریدی نے اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے معاملات پہلے سے مختلف ہیں، اس بار وہ کافی مثبت ہیں۔
اس بیان کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کیخلاف ایک نیا محاذ کھل گیا اور صارفین مختلف تبصرے کرنے لگے۔
شاہد آفریدی کے اس بیان پر چند تبصرے یہاں شیئر کیے جارہے ہیں۔
Comments are closed.