
سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں قومی کھلاڑیوں بالخصوص شاداب خان کو جارحانہ بیٹنگ پیش کرنے پر سراہا اور اسے مخالفین کو بہترین جواب قرار دے دیا۔
مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بالکل اسی طرح بغیر کسی خوف کے اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ۔ آپ اپنے مخالفین کا سامنا کرتے ہیں۔
انہوں نے شاداب خان کی نصف سنچری پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’، ورلڈ کلاس باؤلرز میں شاداب خان نے باؤلنگ کے ساتھ ساتھ شاندار بلے بازی کا بھی مظاہرہ کیا۔
انہوں نے شاداب کو مین آف دی میچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو ابھی اور آگے جانا ہے لیکن آج کے میچ میں آپ ہی میرے مین آف دی میچ ہیں‘۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
اس میچ میں شاداب خان 22 گیندوں پر 52 رنز بنا کر جارحانہ پرفارمنس دی۔
Comments are closed.