قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے متنازع ٹوئٹ پر بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے محمد شامی کے ٹوئٹ پر کہاکہ اگر آپ ریٹائر کرکٹر بھی ہوں تو آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے لیکن آپ تو ابھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، آپ کو ایسی باتوں سے گریز کرناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کرکٹرز سفیر اور رول ماڈلز ہوتے ہیں، ہمیں یہ سب ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے درمیان ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئیں جس سے ہم پڑوسیوں کے بیچ نفرت پھیلے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھیلوں سے ہمارے تعلقات بہتر رہیں گے اور ہمارے جیسے کرکٹر ایسا کریں گے تو عام آدمی سے ہم کیا امید رکھیں گے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد شعیب اختر کے اداس ہونے پر انہیں جواب دیا تھا۔
Comments are closed.