قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو خبردار کیا تھا کہ گیند پکڑنے کے لیے گرنا (Dive) مت ورنہ انجری ہو سکتی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے سوال اور جواب سیشن کیا جس میں ان سے شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے بارے میں میں سوال کیا گیا۔
ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے کہا گیا کہ لالا شاہین تو زخمی ہے، آپ ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے شاہین کو ڈائیو مارنے سے منع کیا تھا، آپ فاسٹ بولر ہیں انجری ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بعد میں احساس ہوا کہ وہ آفریدی ہے۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ 2روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں شاہین شاہ آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے آرام کی تجویز دی تھی۔
فاسٹ بولر اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
ان کی ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی ہو گی۔
Comments are closed.