بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی نے شاہین اور حارث کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھے موسم اور خوبصورت مناظر کے ساتھ باہر رہنا ایک نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لوگوں کو کہا ہے کہ ’باہر جائیں، لطف اٹھائیں اور میرے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ شاہد آفریدی کے ساتھ اسنوکر کھیل رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی اسنوکر کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے پکا کردیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے قبیلے کے نہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی کے والدین 2 سال سے اس رشتے کو کرنے پر بضد تھے لہذا کافی سوچ بچار کے بعد انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ہاں کہی اور وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئن بھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.