بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی نیشنل کرکٹ اکیڈمی آکر خوش

کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم کے نام سے مشہور سابق کپتان شاہد آفریدی نے عرصہ دراز کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی آکر خوشی کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ این سی اے کا دورہ کر کے پرانی یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این سی اے میں عرصہ دراز کے بعد آیا ہوں، یادگار لمحات ذہن میں آ گئے، ایسی سہولیات پورے پاکستان میں ہونی چاہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اجازت کے بغیر ٹریننگ سیشن کیا ہے، مجھے امید ہے کہ سب اوکے رہے گا۔

خیال رہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا نام دیا جا چکا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.