ہاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے چیف سلیکٹر بننے کے امکانات ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں گفتگو کے دوران عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کیویز کے خلاف پچ کے مطابق کھیلنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 350 سے زیادہ ٹارگٹ دینا ہوگا، فخر زمان کو لمبی اننگ کھیلنی پڑے گی، شاہین کو پچ کے مطابق بولنگ کرنی ہوگی۔
سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے کھلاڑیوں کا خیال رکھے، کسی کے ہونے نہ ہونے سے ٹیم کو فرق نہیں پڑتا۔
عبدالرزاق کا مزید کہا کہ نسیم شاہ کا فرق اس لئے پڑرہا ہے کیوں کہ ہم نے کوئی دوسرا تیار نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم مقابلہ آج بنگلورو میں ہوگا۔
گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔
Comments are closed.