بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی کی شاہین آفریدی کے ساتھ افطار

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ افطاری کی ہے۔ 

شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو اپنے گھر افطار ڈنر پر مدعو کیا تھا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے تحریر کیا کہ افطار کے اوقات میں خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں کیونکہ یہ قبولیت کا وقت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صاف دل سے پاکستان میں امن اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعا کرتا ہوں۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے آپ کی نیک خواہشات و دعائیں اللہ تعالی قبول کرے۔

شاہین آفریدی نے افطاری دینے پر شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.