اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی چیمپیئن بن گئی۔
کے پی ایل کے پہلے ایونٹ کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 7 رنز سے شکست دی۔
مظفر آباد ٹائیگرز کو 170 رنز کا ہدف ملا جسے وہ حاصل نہ کرسکے۔
ٹائیگرز کے ذیشان اشرف 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ محمد حفیظ 29، وسیم جونیئر 22 اور سہیل تنویر نے 21 رنز بنائے۔
راولا کوٹ ہاکس کے آصف آفریدی اور حسین طلعت نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
راولا کوٹ ہاکس کے حسین طلعت مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین بولرز کا اعزاز آصف آفریدی کو نام رہا۔
مظفر آباد ٹائیگرز کے محمد وسیم جونیئر ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر قرار پائے۔
بیسٹ وکٹ کیپر کا ایوارڈ بسم اللہ خان کو ملا جبکہ میرپور رائلز کے سلمان ارشاد نے بہترین کشمیری کرکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔
Comments are closed.