بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی نے کوئٹہ کا اسکواڈ جوائن کرلیا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اسکواڈ جوائن کرلیا۔

ٹیم منیجر اعظم خان کے مطابق شاہد آفریدی کا اینٹی جین ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی 3 فروری کو میچ کیلئے دستیاب ہونگے۔

دوسری جانب ابھی تک سیزن 7 کے تمام میچ ہارنے والی کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ 4 فروری کے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.