جمعہ5؍ربیع الاول 1445ھ22؍ستمبر 2023ء

شاہد آفریدی نے دوسری بیٹی بھی رخصت کردی، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی دلہنیا انشا آفریدی کو گھر لے آئے، انشا کی تقریب رخصتی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) اور انسٹاگرام پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی دوسری بیٹی انشا آفریدی اور داماد و ساتھی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی۔

مذکورہ تصویر کے ساتھ بوم بوم آفریدی نے اپنی پیاری بیٹی کے نام جذباتی پیغام بھی جاری کیا اور لکھا کہ ’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے، رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے، ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر، امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے‘، ساتھ ہی انہوں نے سرخ دل والا ایموجی بناکر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی سے زیادہ شاہین شاہ اور بابر اعظم کی دھوم مچی رہی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے ساتھی کھلاڑی کی شادی میں شرکت کرنے کے لئے دبئی سے کراچی اور پھر اپنی نئی سفید آڈی کار میں نیلا سوٹ بوٹ زیب تن کئے ڈی ایچ اے میں واقع شادی ہال میں پہنچے ۔

 شاہد آفریدی کی بیٹی کی رسم رخصتی میں شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے بھی بھر پور شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.