نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شان گل کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی باضابطہ منظوری دے دی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 5 ویں اجلاس میں شان گل کے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر تعیناتی کی باضابطہ منظوری دی گئی۔
واضح رہے کہ 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسران کی برطرفیاں درست قرار دی تھیں۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے اس سے متعلق اپنا فیصلہ سنایا تھا۔
عدالتِ عالیہ نے حمزہ شہباز دور کے 19 لاء افسران کی نگراں حکومت میں دوبارہ تعیناتی بھی غیر قانونی قرار دی تھی۔
Comments are closed.