ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

شان مسعود کو گیند لگنے کے بعد محمد نواز کے کیا تاثرات تھے؟

گزشتہ روز میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران شان مسعود کو محمد نواز کے شاٹ پر گیند لگی جس کے بعد انہیں ضروری معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے اب ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں محمد نواز کے تاثرات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

محمد نواز نیٹ میں فوراً ہی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گھٹنوں پر بیٹھ جاتے ہیں جس کے بعد وہ شان مسعود کو دیکھ کر اپنا سر پکڑ کر بھی دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

بعداذاں محمد نواز شان مسعود کی خیریت دریافت کرنے بھی جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود تمام ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد اسپتال سے واپس ہوٹل بھی پہنچ گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق شان مسعود کے سر پر دائیں طرف گیند لگی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.