ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میلبرن میں پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران شان مسعود کو سر پر گیند لگ گئی۔
رپورٹس کے مطابق شان مسعود کو محمد نواز کے شاٹ پر گیند لگی جس کے بعد انہیں ضروری معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شان مسعود کے سر پر دائیں طرف گیند لگی جس کے بعد اسکین کے لیے انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا میلبرن میں ٹریننگ سیشن جاری ہے جو 3 گھنٹے جاری رہے گا۔
نیٹ سیشن میں پاکستانی فاسٹ بولرز بھی بھرپور جوش دکھا رہے ہیں، حارث رؤف، شاہین شاہ اور نسیم شاہ کی بولنگ سے ساتھی کرکٹرز بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
Comments are closed.