وزیراعظم شہباز شریف نے شانگلہ میں تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے 8 بچوں کے اہل خانہ کےلیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے ہر جاں بحق بچے کے اہل خانہ کے لیے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ تودہ گرنے سے زخمی شخص کو بھی وزیراعظم کی طرف سے مالی امداد دی جائے گی۔
وزیراعظم نے مالی امداد کا اعلان انجینئر امیر مقام کی درخواست پر کیا۔ انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کو خط لکھ کر امداد کی اپیل کی تھی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر امیر مقام کو متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے تعزیت کرنےکی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Comments are closed.