شانگلہ کے علاقے ماتونگ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے جاں بحق ہوگئے، مقامی افراد کے مطابق ایک بچہ اب تک لاپتا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کچی سڑک سے گزرتے ہوئے بچوں پر پہاڑی تودہ گرا تھا۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ مارتونگ میں کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گرا، ملبے تلے دبنے والے 8 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ متعدد بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز، 22 اہلکار اور ایکسویٹر سرچ آپریشن میں مصروف ہے۔
شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو کیلئے پاک فوج بھی متحرک ہوگئی، پاک فوج کی ٹیمیں ریسکیو مشن کیلئے روانہ ہوگئیں، جو سول انتظامیہ کو ریسکیو مشن میں ہرممکنہ مدد فراہم کریں گی۔
نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اظہار افسوس
نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے تودا گرنے سے بچوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ریسکیو حکام کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.