جمعرات 17؍رجب المرجب 1444ھ9؍فروری 2023ء

شاندانہ گلزار کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس پی اور ایس ایچ او کو نوٹس

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پارلیمنٹ لاجز میں گھر پر چھاپے کیخلاف پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی درخواست پر عدالت نے تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس پی اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کر دیے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے کی۔ شاندانہ گلزار کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وکیل علی بخاری کے دلائل سننے کے بعد تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس پی اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس پی اور ایس ایچ او سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز کے گھر پر چھاپے کے خلاف شاندانہ گلزار نے درخواست دائر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.