اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مخصوص نشست پر دوبارہ حلف اٹھانے کی اجازت دے دی۔
عدالتِ عالیہ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاندانہ گلزار کو ڈی نوٹیفائی اور دوسری خاتون کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران شاندانہ گلزار کے وکیل بیرسٹر عاطف رحیم برکی عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سناتے ہوئے شاندانہ گلزار کی جگہ روحیلہ حامد کو نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ شاندانہ گلزار نے مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے ان کی جگہ روحیلہ حامد کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے تھے۔
شاندانہ گلزار نے الیکشن کمیشن کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا۔
Comments are closed.