صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ شام 8 بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔
اسلام آباد سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 8 بجے بند نہیں کریں گے۔ حکومت تاجر برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات۔
انہوں نے کہا کہ ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کریں جو مفت دی جارہی ہے۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔ حکومت بجلی نہیں دے سکتی تو جنریٹر چلا کرکام کرنے دے۔
صدر انجمن تاجران کے مطابق اتنی شدید گرمی میں خریدار کا گھر سے نکلنا ممکن ہی نہیں۔ کوئی بھی خریدار شام سے پہلے گھر سے نہیں نکلتا۔ انہوں نے کہا کہ صبح دُکانیں کھولنے کی تجویز بھی نا قابل عمل ہے۔
Comments are closed.