شام کے شمالی شہر عفرین کے صنعتی زون میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
عرب میڈیا کے مطابق شامی شہر عفرین پر ترک فوج کا قبضہ ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.