شامی شہر حلب کے ہوائی اڈے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بحیرہ روم پر واقع شہر لاذقیہ سے شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حلب شہر کے جنوبی علاقہ میں متعدد مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
شامی حالات پر نظر رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے حلب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب ایران نواز ملیشیا کے ہتھیاروں کے گوداموں کو 6 میزائیلوں سے نشانہ بنایا، جس سے گوداموں کو شدید نقصان پہنچا۔
وزارت دفاع کے بیان میں مزید بتایا کہ فضائی حملے میں کم از کم 4 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔
Comments are closed.