شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج طیارہ بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستانی سفیر نے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے پروازیں حلب بھیجنے کا کہا ہے۔
پہلے مرحلے میں دمشق سے پاکستانیوں کو بذریعہ بس حلب منتقل کیا جائے گا۔ شام سے تمام زائرین 24 گھنٹوں میں پاکستان پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔
وزارت ہوابازی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے اور ہمیشہ ایسے مواقع پر اپنی خدمات ملک کے لیے پیش کرتا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کا رن وے جزوی طور پر تباہ ہوگیا تھا۔
بعدازاں شامی حکومت نے دمشق سے تمام پروازیں منسوخ کردیں اور قومی و بین الاقوامی پروازوں کے لیے حلب کا ایئرپورٹ استعمال کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.