بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شام میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا طیارہ حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا ہے۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے 165 پاکستانیوں کو پہنچایا گیا، حلب سے آنے والی پرواز نے شب 11 بجے کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کیا۔

خیال رہے کہ دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے تباہ ہونے کے بعد یہ ہوائی اڈا بند ہوگیا تھا۔

اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شام میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے کا پلان تیار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.