بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شام میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے تمام ارکان ہلاک

شام میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار عملہ ہلاک ہوگیا۔ 

دمشق سے شامی میڈیا کے مطابق وسطی مغربی شام کے شہر حماہ میں فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

میڈیا نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے تینوں افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ 

بتایا جارہا ہے کہ حادثہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.