امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ شام میں اس کے ایک ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 22 اہلکار زخمی ہوگئے۔
حادثے کے 10 زخمیوں کو علاج کیلئے بڑے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
حادثہ 11 جون کو پیش آیا تھا، سینٹ کام کے مطابق حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ شام میں امریکی فوج کے 900 اہلکار تعینات ہیں جو داعش کی باقیات کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.