بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شام سے پاکستانیوں کو لانے کیلئے PIA کا خصوصی طیارہ روانہ

شام میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پاکستان سے شارجہ پہنچ گیا۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق خصوصی طیارہ شارجہ کے راستے شام کے شہر حلب پہنچے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے شارجہ پہنچا ہے، طیارہ شام 5 بجے حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔

حلب میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ رات 9 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔

ایئر لائن ذرائع کا بتانا ہے کہ خصوصی پرواز کو چیف پائلٹ کیپٹن کلیم حسن اور کیپٹن عاطف اڑا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.