شام کے شمال مغربی علاقے میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، 11 فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
برطانیہ میں قائم انسانی حقوق مبصر گروپ برائے شام کا کہنا ہے کہ انصارالتوحید نامی گروپ نے حملہ کیا۔
حملہ آوروں نے پہلے بڑا دھماکا کیا اور اس کے بعد سرکاری فورسز کی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔
مبصر گروپ کا کہنا ہے کہ حملے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل روس اور شام کے لڑاکا طیاروں نے شمال مغربی صوبے ادلب اور حلب میں فضائی حملے کرکے متعدد جنگجوؤں کو ہلاک کیا تھا۔
Comments are closed.