علیحدگی کا اعلان کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا انفلوئنزر اور یوٹیوبر شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر المعروف فروگی نے اپنی بڑی بیٹی سیرا کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں یوٹیوبر نے شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سحر سے علیحدگی کی خبر شیئر کی تھی تاہم اب اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ اس جوڑے کو حالیہ تصاویر اور ویڈیوز میں اہل خانہ کے ساتھ خوش و خرم دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر المعروف فروگی کے درمیان سب ٹھیک ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ اس جوڑے نے 2019 میں شادی کی تھی اور ان کی بڑی بیٹی سیرا ادریس 29 فروری 2020 کو پیدا ہوئی تھی جس کے سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اور وی لاگ انہوں نے گزشتہ روز جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین ان کی تصاویر پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کررہے ہیں کہ انہوں نے بیٹی کی سالگرہ اب کیوں منائی جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کے درمیان اب سب ٹھیک ہے اس لئے انہوں نے بیٹی کی سالگرہ تاخیر سے منائی ہے۔
Comments are closed.