بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

شامی صدر بشار الاسد کی روسی ہم منصب ولادیمر پیوٹن سے ملاقات

شام کے صدر بشار الاسد نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ 

صدر  بشار الاسد نے شام میں خانہ جنگی کے دوران روس کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر روس کے شکر گزار ہیں۔ روس خود حالت جنگ میں ہونے کے باوجود شام کا ساتھ دینے سے پیچھے نہیں ہٹا۔ 

شامی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کے ساتھ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.