زلزلے سے متاثرہ ملک شام میں متاثرین رواں سال بہت مشکل حالات میں رمضان گزار رہے ہیں۔
جنگ زدہ ملک شام کے شمال مغربی علاقے میں آنے والے حالیہ تباہ کن زلزلے نے شامی قوم کے مصائب میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مسائل میں گھرے ہوئے شام کے لوگوں کی کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
ان تصاویر میں شام کے لوگوں کو ملبے کے درمیان اجتماعی افطار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو دیکھ خوشی اور دکھ کے ملے جلے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔
کچھ صارفین شام کے لوگوں کو مشکل حالات میں بھی اجتماعی افطار کرتے دیکھ کر خوشی کا جبکہ کچھ صارفین شامی لوگوں کو ملبے کے درمیان افطار کرتے دیکھ کر دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔
Comments are closed.