پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری سندھ میں پانی کی شدید قلت کے باعث وفاقی حکومت پر برس پڑیں۔
اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، کسان تڑپ رہا ہے تو عام پاکستانی کیسے خوش ہوسکتا ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ یہ حکومت جھوٹی، بے حس اور نالائق ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے بے روزگار کردیا۔
اُنہوں نے کہا کہ چند لوگ ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، سوئی سدرن گیس سے 2600 ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں عدالتی فیصلے پر خوشی نہیں، دُکھ اور تشویش ہے۔
Comments are closed.