کینیڈا کے ساحل پر آدھی کٹی شارک کی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف نے شارک کے گلتے ہوئے جسم کی خوفناک تصویر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارک کا صرف آدھا حصہ موجود ہے جبکہ آدھا حصہ غائب ہے۔
کیپشن میں صارف نے انکشاف کیا کہ اس نے کینیڈا کے اوک آئی لینڈ پر یہ شارک دیکھی۔
اب اس تصویر کو دیکھنے والوں کے ذہن میں سوالات جنم لے رہے ہیں کہ سمندری مخلوق کے ساتھ کیا ہوا ہے، صارفین اس بارے میں فکر مند ہیں کہ شارک کو کیسے مارا گیا۔
کچھ صارفین نے یہ کہا کہ بہت سی بڑی شارک اپنے سے چھوٹی شارک کو اپنے منہ کا نوالہ بنا لیتی ہیں تو شاید اس پر کسی دوسری شارک نے حملہ کیا ہو۔
دوسری جانب ابھی تک اس تصویر کی اصل حقیقت سامنے نہیں آئی ہے۔
Comments are closed.