instant sex hookup sites st louis hookups reddit best place for discreet hookups married hookup Suplee PA hookup Cresskill New Jersey edelman hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شارع فیصل کے 2 پٹرول پمپس پر وارداتیں، ملزمان نے سیکنڈوں میں کام دکھایا

کراچی میں شاہراہ فیصل کے 2 پیٹرول پمپ پر مسلح ملزمان نے وارداتیں کی، پھرتیلے ڈاکو سیکنڈوں میں لوٹ مار کر کے فرار ہوئے۔

پولیس رپورٹس کے مطابق شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب بی انرجی پر شلوار قمیض میں ملبوس 2 مسلح ملزمان آئے، جن میں سے ایک ملزم پستول لے کر اترا اور چند سیکنڈز میں پٹرول پمپ پر موجود کئی شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس کے قریب ہی ایک اور پیٹرول اسٹیشن پر بھی انہیں 2 ملزمان نے واردات کی، جن میں سے موٹر سائیکل پر عقب میں بیٹھا ہوا وہی ملزم اترا اور پٹرول پمپ کے کیشئیر سے رقم لوٹنے میں پچھلے طریقہ واردات کی طرح چند سیکنڈ لگائے۔

پولیس کے مطابق ان ملزمان نے ایک پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے 22 ہزار دوسرے سے 34 ہزار روپے چھینے۔

پولیس نے پٹرول پمپس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو مقدمے کا حصہ بنایا ہے۔ ان ویڈیوز میں موٹر سائیکل چلانے والے ملزم کو واضح طور پر شناخت کیا جا سکتا ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.